پنجاب بھر کی جیلوں میں نادار قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ فراہم کر دی گئی

عدنان بشیر سے
ٖصوبہ بھر میں 43 جیلوں میں فری لیگل ایڈ کمیٹیاں قائم،447وکلاء فری لیگل ایڈ کمیٹیوں میں شامل [اسیران جو مقدمات کی پیروی کیلئے وکیل کا انتظام نہیں کر سکتے نہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست دینگے جنہیں وکلاء سے ملوایا جائیگا اب پنجاب بھر میں کوئی غریب قیدی وکیل کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا: مریم نوازشریف

نادار قیدیوں کی امداد کیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرمحکمہ داخلہ پنجاب کا شاندار اقدام- وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پہ پنجاب بھر کی جیلوں میں نادار قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ فراہم کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اب پنجاب میں کوئی غریب قیدی وکیل کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی تمام 43 جیلوں میں فری لیگل ایڈ کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔

فری لیگل ایڈ کمیٹیاں پنجاب بار کونسل اور ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے تشکیل دیں۔ نادار اسیران جو مقدمات کی پیروی کیلئے وکیل کا انتظام نہیں کر سکتے انہیں فری لیگل ایڈ ملے گی۔ مستحق اسیران اپنے متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست دیں گے جنہیں وکلاء سے ملوایا جائے گا۔

پنجاب بھر میں کل 447 وکلاء کو فری لیگل ایڈ کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور ڈویژن میں 45 وکلاء، گوجرانولہ ڈویژن میں 90، راولپنڈی میں 70 وکلاء، فیصل آباد ڈویژن میں 47، ملتان میں 45، سرگودھا میں 24 وکلاء،بہاولپور ڈویژن 55، ساہیوال میں 55 اور ڈی جی خان میں 16 وکلاء فری لیگل ایڈ کمیٹی میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed