خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبائی وزرا ء کے الاؤنسز میں اضافے کی منظوری دے دی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزراء کے لئے الاؤنس 70ہراز سے بڑھا کر 2لاکھ روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس وزیر کے پاس سرکاری رہائش گاہ نہیں ہوگی اسے 2لاکھ روپے ماہانہ الانس دیا جائے گا۔بلٹ پروف گاڑیوں کیلئے فنڈز جاری ہونے کے باوجود حکومت کو گاڑیاں وقت پر نہیں دی جا سکیں جس کیخلاف کورٹ جانے کی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازموں کی پوسٹنگ، ٹرانسفر ڈومیسائل کی بنیاد پر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔میڈیکل سٹاف اور استاتذہ سمیت سرکاری ملازموں کا جس ضلع کا ڈومیسائل ہوگا وہیں ڈیوٹی سرانجام دے گا، پیڈوکی چیف ایگزیکٹو پوسٹ کیلئے ایڈیشنل چارج کی منظوری بھی دیدی گئی۔ملازمین کی ٹرانسفر، پوسٹنگ رولز میں نرمی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔