وقار یونس کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

شہری مشکور حسین نے ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے منافی ہے کیونکہ وقار یونس کی تقرری کے لیے کسی اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیا۔

شہری نے درخواست میں استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی تقرری کالعدم قرار دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed