پشاور کی تاریخی علمی درسگاہ اسلامیہ کالج بھی مالی بحران کا شکار

پشاور کی تاریخی علمی درسگاہ اسلامیہ کالج بھی مالی بحران کا شکار ہے ۔ ملازمین گذشتہ ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں ۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تنخواہیں دینے کے لئے تاحال فنڈز موجود نہیں۔خیبر پختونخوا کے سرکاری تعلیمی اداروں کے مالی بحران ختم نہ ہو سکے ۔ اسلامیہ کالج کے ملازمین گذشتہ ایک ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ ملازمین کے مطابق ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی گزشتہ ماہ کی تنخواہیں نہیں ملی ۔یونیورسٹی کی اربوں روپے کی اراضی اونے پونے داموں مافیا کے ہاتھوں میں ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تنخواہیں دینے کے لیے تاحال فنڈز موجود نہیں ۔ فنڈز کی فراہمی کے لئے حکومت سے استدعاء کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed