مینز فیلڈ ہاکی ایونٹ میں 6 گروپ میچوں کا فیصلہ کل ہوگا

پیرس(نمائندہ خصوصی )

اولمپکس میں مردوں کے فیلڈ ہاکی ایونٹ کے آخری 6 گروپ میچزکل کھیلے جائیں گے۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری اولمپکس گیمز 2024 میں فیلڈ ہاکی ایونٹ میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مردوں کے فیلڈ ہاکی ایونٹ میں 2 اگست کو آخری6گروپ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد ایونٹ کا ناک آئوٹ رائونڈ شروع ہوگا۔تین میچز گروپ اے سے ہوں گے جبکہ تین میچز گروپ بی کے کھیلے جائیں گے۔گروپ اے کا پہلا میچ نیدرلینڈز اور سپین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا میچ میزبان فرانس اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں جرمنی اور انگلینڈ کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔اسی طرح گروپ بی کا پہلا میچ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجائے گا، دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اسی گروپ کے تیسرے اور ا?خری میچ میں بیلجیم اور ارجنٹائن کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔مردوں کے فیلڈ ہاکی ایونٹ میں 12 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں نیدرلینڈز،جرمنی،انگلینڈ،سپین،میزبان فرانس اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔ گروپ بی میں بیلجیم ،بھارت،آسٹریلیا،ارجنٹائن،نیوزی لینڈ اور ا?ئرلینڈ شامل ہیں۔ مینز فیلڈ ہاکی ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز 4 اگست کو کھیلے جائیں گے،سیمی فائنلز 6 اگست کو کھیلے جائیں گے ، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 8 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ طلائی تمغہ کے لئے میچ بھی8 اگست کو کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed