ایکواڈور کے برائن ڈینیئل نے گولڈ میڈل جیت لیا

پیرس(نمائندہ خصوصی )

پیرس اولمپک گیمز2024،ایکواڈور برائن ڈینیئل پنٹاڈونے 20کلومیٹر واک ریس میں سونے کا تمغہ جیت لیا، برازیل کے کائیوڈی سینا بونفیم نے سلور اور ہسپانوی ایتھلیٹ الوارو مارٹن نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپک کے رنگا رنگ مقابلے جاری ہیں۔جمعرات کو مردوں کی 20کلومیٹر واک ریس میں ایکواڈور برائن ڈینیئل پنٹاڈونے مطلوبہ فاصلہ ایک گھنٹہ 18 منٹس اور 55سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ان مقابلوں میں برازیل کے کائیوڈی سینا بونفیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ہسپانوی ایتھلیٹ الوارو مارٹن نے تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed