گرڈحملے کے مقدمے میں نامزد وکی گرفتاری روک دی گئی

شعیب جمیل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صائمہ خان نے بجلی گریڈ سٹیشن پر حملے کے مقدمے میں نامزد وکیل کی عبوری ضمانت درخواست پر مزید سماعت 17اگست تک ملتوی کردی ہے اور پولیس کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روک دیا ہے ۔ گزشتہ روز جب عدالت نے درخواست گزار سمیع اللہ ایڈووکیٹ کی عبوری ضمانت درخواست کی سماعت شروع کی تو اس دوران درخواست گزار کے وکیل نصیر الدین شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کا الزام ہے کہ انکے موکل نے دیگر مشتغل مظاہرین سے ملکر بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا احتجاج کے دوران درخواست گزار اور ساتھیوں نے متھرا کے علاقے میں گریڈ سٹیشن کو نقصان پہنچایا انہوں نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے انکا موکل سابقہ بلدیاتی نمائندہ رہا ہے اور اس وقت پشاور ہائیکورٹ کا سینئر وکیل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed