پیرس(نمائندہ خصوصی)
پیرس میں 48 گھنٹوں کے اندر ہونے والی شدید بارش نے اولمپکس کے آغاز کے ساتھ ہی چوہوں کا ایک نیا سیلاب پیدا کردیا، انتظامیہ کودریائے سین میں آلودگی کے سبب ٹرایتھلون مقابلے منسوخ کرنا پڑگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق پیرس اولمپکس کی تیاریوں کے آغاز سے لے کر افتتاحی تقریب تک پیرس کے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اولمپکس کمیٹی کو ایک متنازع کنسرٹ پیش کرنے اور پیروڈی پر مبنی توہین آمیز پروگرام پیش کرنے پر انتظامیہ پر دنیابھر سے تنقید کی گئی۔ ان مقابلوں کے دوران شرکا اور مداحوں کی مشکلات میں اس وقت اضافہ ہوا جب پیرس میں 48 گھنٹوں کے اندر ہونے والی شدید بارش کے بعد چوہوں کا ایک نیا سیلاب امڈآیا۔ 32 کھیلوں میں حصہ لینے والے 206 ممالک کی نمائندگی کرنے والے ساڑھے دس ہزار مرد اور خواتین ایتھلیٹس کی فالونگ کرنے کے لیے سکرینوں کے سامنے جانا پڑا، چوہوں کی بڑھتی تعداد نے پیرس 2024 کے اولمپک گیمز کو ایک حقیقی خطرے سے دوچار کردیا ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت میں 48 گھنٹوں کے اندر ہونے والی شدید بارش 2 انچ 1 سینٹی میٹر کی سطح تک پہنچ گئی