شعیب جمیل
تھانہ گلبہار کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا، فائرنگ میںایک زخمی بھی ہوا’واقعات کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود حسین آباد شیل پمپ کے قریب جائیداد کے تنازعہ پر بھائی کی سوتیلے بھائی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔واقعہ کے بعد زخمی شخص کو فوری طبی امداد کیلہے سپتال منتقل کر دیا گیا۔تھانہ گلبہار کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ ٹی ٹی سی روڈ پر پیش آیا جس میں ملزمان عدنان اور سراج پسران سعید اللہ ساکنان شہید آباد پھندو نے جائیداد کے تنازعہ پر سوتیلے بھائی پر فائرنگ کی۔فائرنگ کر کے جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا جبکہ اس دوران ایک شخص زخمی بھی ہوا.ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے ملزمان کے سوتیلے بھائی زبیر ولد سعید اللہ اور رشتہ دار لعل محمد ولد اکبر خان زخمی ہوگیے۔دونوں زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں زبیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ گلبہار نعمان خان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے اور تحقیقات شروع کر دیں