محکمہ بلدیات و دیہی ترقی پشاور میں 32 سال بعد نائب قاصدوں کی بطور ویلیج و نیبر ھوڈ کونسل سیکرٹری کی منصبوں پر ترقیوں کے ارڈرز کی تقسیم کے حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات تحصیل چمکنی پشاور دفتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر بلدیات محمد زین نے بطور مہمان خصوصی جبکہ چیرمینان ڈاکٹر روخان شاہ ، الطاف الرحمان ، عالمگیر افریدی ، اسماعیل خان ، شاہ فیصل خان ، عمران سالارزی ، خالد جان ، انتظار خلیل ، سیکرٹریز طارق جمال ، کفایت اللہ ، محمد زبیر ، سپروائزر اسماعیل خان ، سمیر خان و دیگر افراد نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ھوئے چئیرمین و ممبر ایکشن کونسل لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ انتظار خلیل نے کہا کہ 32 سال بعد پروموشن کو یقینی بنانا اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر ملک ارشد کا تاریخی کارنامہ ھے جس کو بلدیات کی تاریخ میں سنہریے الفاظ میں یاد کیا جائے گا ۔ چیرمین الطاف الرحمان نے کہا کہ قلیل مدت میں محکمہ بلدیات میں تاریخی اصلاحات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر بلدیات ملک ارشد خان کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں ۔ چیرمین عمران سالارزی نے کہا کہ اس پروموسن کو صوبائی حکومت کی وژن کے مطابق بڑی ایمانداری اور خالص میرٹ پر یقینی بنایا گیا ھے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر ملک ارشد نے حقدار کو اپنا حق دیکر ثابت کر دیا ھے کہ وہ ایک ایماندار اور مخلص افسر ھے