شعیب جمیل
خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی اورغیر سرکاری تنظیم” روزن” اسلام آباد کے درمیان ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے، جس کے تحت ،صنفی مساوات اور اس بابت حساسیت کے حوالے سے ضلعی عدلیہ کے ججز صاحبان اور عدالتی عملہ کی تربیت اور استعداد کار میں اضافہ کرنا مقصود ہے۔ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی جہانزیب شنواری اور منیجنگ ڈائریکٹر روزن اسلام آباد بابر بشیر نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے معاہدہ پر دستخط کیے۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی ضیا الرحمان ، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن دوست محمد خان اور دونوں اداروں کے ٹیم ممبران بھی موجود تھے۔ اس مفاہمت نامہ کے مطابق خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی، روزن اسلام آباد کے تعاون سے، صنف رعایت بھرتی کے عمل اور صنفی بنیاد پر تشدد ، کیس منجمنٹ ، اور صنفی حساسیت کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے کیلئے، خیبر پختونخوامیں حاضر سروس حج صاحبان اور عدالتی عملہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے اقدامات کا اہتمام کیا جائے گا۔