ڈبلیو ایس ایس پی پشاور میں جزا وسزا کا عمل جاری

سینیٹیشن کمپنی پشاور میں عید الاضحٰی کا آپریشن عوامی خدمت کا،ایک کلیدی آپریشن ہوتا ہے تین دنوں کی قلیل مدت میں لاکھوں جانوروں کا فضلہ ٹھکانے لگایا گیا اور ہزاروں ٹن کی آلائشیں شہر سے دور لے جا کر تلف کی گئیں۔ جس کے لئے وہ بجا طور پر تعریف وتحسین کے مستحق ہیں۔ تاہم   297 ملازمین اس اہم موقع پر عمدا غیر حاضر رہے۔ 185 ملازمین ایک دن کے لئے غیر حاضر ہوے جن سے دو یوم کی تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ ہو گیا۔ 44 ملازمین نے دو دن کے لئے کام چوری کی اور ان سے چار دن کی تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ ہو گیا۔ سب سے زیادہ ہٹ دھرمی ان 68 اہل کاروں نے دکھائ جو عید کے تینوں دن اہم ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔ اس طرح کے کام سے جان چھڑانے والوں سے کمپنی نے جان چھڑا لی اور سب کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ کمشنر پشاور ڈویژن اور سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی ریاض خان محسود نے جزا اور سزا کے عمل کو ساتھ ساتھ چلانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کی ہدایات پر وزیر بلدیات جناب ارشد ایوب صاحب خود اچھے ملازمین کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ اس سلسلہ میں ڈبلئو ایس ایس پی کے دفتر میں ایک شایان شان تقریب کا انتظام کیا گیا ہے۔ 18 افسران کو تعریفی اسناد اور 52 اچھے ملازمین کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed