وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کسی آپریشن کی حمایت نہیں کی’ بیرسٹر ڈاکٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کسی آپریشن کی حمایت کی نہ دستخط کئے۔انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عزم استحکام آپریشن سیمتعلق بے بنیاد پروپیگنڈے کی نفی خود وفاقی وزیر اطلاعات نے کی تھی۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ فیصل کریم کنڈی مردہ گھوڑے میں جان ڈال کر میڈیا میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کسی آپریشن کی حمایت نہیں کی نہ دستخط کئے۔ کسی بھی آپریشن سے پہلے پارلیمنٹ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ ہمارا ہی ہے۔صوبائِی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تین بار شکست خوردہ شخص اس قسم کے بیانات دے کر میڈیا میں ان رہنے کی کوشش کر رہا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا امن و امان سے متعلق بے بنیاد بیان سے پہلے پیپلز پارٹی کا دور ضرور یاد رکھیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed