بینک آف خیبر نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدام ایم ایس ایم ای ویک کو جوش و خروش کے ساتھ منایا ، جو مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے کاروباری جذبے، عزم و ہمت اور جدت کو سراہنے اور اعتراف کرنے کیلئے وقف کیا گیا۔اس ہفتے کا آغاز بینک آف خیبر کے ہیڈ آفس میں ایک پینل کی اہم بات چیت سے ہوا جس میں بڑے بینکوں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، سمیڈا اور نمایاں MSMEs کے نمائندے شامل تھے۔ پینل کی میزبانی فوزیہ محمود، ڈویژنل ہیڈ مارکیٹنگ،بینک آف خیبر نے کی اور دیگر شرکا میں شیر محمد، گروپ ہیڈ، کنوینشنل بینکنگ، بینک آف خیبر ؛ علی خان ارباب، گروپ ہیڈ اسلامک بینکنگ(قائم مقام)، بینک آف خیبر ؛ محمد ہارون، ڈپٹی چیف منیجر،بی ایس سی پشاور، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ؛ شرف النسا، ریجنل بزنس ہیڈ، فرسٹ ویمن بینک؛ عمر عزیز خان، ریجنل ہیڈ، ایچ بی ایل ؛ راشد امان، پروونشل چیف، سمیڈا، خیبرپختونخوا اور شاہدہ شاہ، ڈبلیو ای ای پروجیکٹ آفیسر، یو این ویمن شامل تھے ۔مختلف بینکوں اور MSMEs نے جوش و خروش سے شرکت کی، جس سے بات چیت اور متعلقہ پروڈکٹس اور خدمات کے بارے میں جاننے کے موقع ملا۔ بینک آف خیبر کی تمام برانچز میں اس شعبے اور خدمات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے پروموشنل سرگرمیاں کی گئیں ۔ بنک آف خیبر MSMEsکی ترقی وکامیابی کی حمایت میں مصروف عمل ہے اور پاکستان کی معاشی ترقی اور جدت میں ان کے اہم کردار کا معترف ہے ۔