ٹریفک پولیس پشاور کا کالے شیشوں کے خلاف کاروائیاں جاری

شعیب جمیل

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کالے شیشوں کے استعمال پر 390 افراد کے خلاف کارروائی کی۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ ٹریفک افسران نے کارروائیوں کے دوران کالے شیشوں کے استعمال پر مجموعی طور پر 390 افراد کی گاڑیوں کے شیشوں سے کالے سٹکرز اتار لئے گئے اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔  اس ضمن میں ٹریفک پولیس نے پورے شہر میں ایسے سٹکرز بیچنے والے دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کی گاڑیوں پر کالے سٹکرز لگانے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف ضلعی پولیس کے ساتھ ملکر قانونی کارروائی کی جائیگی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed