ملک بھر میں فوج تعینات

محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔وفاق نے صوبوں کی درخواست پر فوج کو بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کتنی تعدادمیں اور کہاں کہاں فوج تعینات ہونی ہے، فیصلہ صوبے کریں گے، فوج کی واپسی سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت کی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کے سلسلے میں پولیس کی معاونت کے لیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کی تھیں۔محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب میں فوج اور رینجرزطلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ فوج اور رینجرز کی 150 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔فوج کی 69 اور رینجرز کی 81 کمپنیاں تعینات کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیاگیا، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا تھا کہ یکم سے 12 محرم کے دوران خدمات طلب کی گئیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت پنجاب نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی تھی جب کہ حکومت سندھ اور حکومت خیبر پختونخوا نے محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کراچی اور پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی تھی۔محرم الحرام کے دوران تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، امام بارگاہوں کے قریب بنیادی مراکز صحت بھی قائم ۔پشاور میں محرم الحرام کی مناسبت سے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت کے حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محرم کے ایام میں صوبے میں بنیادی مراکز صحت سمیت تمام ہسپتال کھلے رہیں گے، امام بارگاہوں کے قریب بنیادی مراکز صحت سمیت تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ رہے گی۔ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم کے قیام کا فیصلہ کرنے سمیت محکمہ صحت حکام کی جانب سے تمام ہسپتالوں کو ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سپورٹنگ سٹاف کی حاضری یقینی بنانے ، تمام مراکز صحت کی ایمرجنسی میں طبی الات کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہسپتال سربراہان کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اس دوران ہسپتال، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔یاد رہے کہ محرم الحرام کے ایام میں سیکورٹی صورتحال قابو کرنے سمیت محکمہ صحت کی اجنب سے بھی بہترین اقدامات کئے جاتے ہیں. سبیل لگانے سمیت جابجا بنیادی مراکز صحت کی موجودگی سے عزاداروں سمیت ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی سہولت رہے گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed