شعیب جمیل
پشاورہائیکورٹ نے بی آرٹی ٹھیکید داروں کے اثاثے، بینک اکائونٹس اور پراپرٹی منجمد کرنے کا اقدام غیرقانونی قراردیدیا ہے اوراس ضمن میں رٹ درخواستیں منظور کرلی ہیں جسٹس اعجازانوراورجسٹس ارشدعلی پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی اس دوران درخواست گزار کمپنیوں کی جانب سے شمائل احمد بٹ، بیرسٹر قاسم ودود اور بابریوسفزئی ایڈوکیٹس عدالت میں پیش ہوئے شمائل بٹ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ نیب 2018/19سے بی آرٹی منصوبے کی تحقیقات کررہا ہے اس دوران ڈی جی نیب نے 13مارچ 2024کو مقبول کالسن اوردیگر پارٹنرز کے اثاثے اور بینک اکانٹس منجمد کرنے کا حکم دیا جس کی بعد میں نیب عدالت نے توثیق بھی کی انہوں نے بتایاکہ اس اقدام سے درخواست گزاروں کے تمام امور متاثرہورہے ہیں کیونکہ ان کی کمپنیاں ملک کے مختلف حصوں میں پبلک سیکٹر میں مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے جبکہ اثاثے واکانٹس منجمدہونے سے ان کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے انہوں نے بتایاکہ نیب اوراحتساب عدالت ٹھوس شواہد اور وجوہات کے بعد ہی این اے او کے سیکشن 12کے تحت کارروائی کرسکتی ہے جس کے بعد اثاثے منجمد کیے جاسکتے ہیں تاہم ریفرنس کی غیرموجودگی اورشہادتیں ریکارڈ کرنے کے بغیر وہ اثاثے واکانٹس منجمد نہیں کرسکتے کیونکہ جب تک ان کے موکلوں کیخلاف الزامات ثابت نہیں ہوتے یہ اقدام کسی صوت درست نہیں ہے