سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد

شعیب جمیل

صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن امان کے قیام اور آنے والے مذہبی تہوار عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں ، تاجر برادری ، علماء کرام اور تمام انتظامی اداروں کے مابین مربوط کوارڈینیشن قائم کرنے کی خاطر سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کی زیر صدارت ملک سعد شہید پولیس لائن میں پولیس افسران کیساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، میٹنگ کے دوران شہر کی مجموعی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ آنے والے مذہبی تہوار عید الاضحٰی اور محرم الحرام کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا، کسی بھی مسلہ کی صورت میں بروقت نشاندہی اور حل کی خاطر تمام اداروں کے مابین مربوط کوارڈینیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام اہم اداروں کے عہدیداروں سمیت مختلف مکاتب فکر،تاجر برادری اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور راہنماوں سے رابطے میں رہنے کی ہدا یت کی گئی ، انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح امسال بھی پشاور پولیس محرم الحرام کی خاطر تمام تر توانائیاں بروئے کار لا ئی جائیگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed