آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے کینیڈا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
نیویارک میں کھیلے جارہے میچ کیلئے پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔
یونٹ میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی جیت کی منتظر ہے، اسے پہلے میچ میں امریکا اور دوسرے میں روایتی حریف بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایونٹ میں اِن رہنے کےلیے پاکستان کو نہ صرف اپنے اگلے دونوں میچز جیتنا ضروری ہیں بلکہ امریکا کی بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف شکست بھی لازمی ہے۔
اگر امریکا کسی بھی طرح مزید ایک پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تو پاکستان کےلیے ایونٹ پہلے مرحلے میں ہی ختم ہو جائے گا۔