عید الاضحی ‘بغیر اجازت کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ

شعیب جمیل

عید الاضحی کے موقع پر پشاور ڈویژن میں بغیر اجازت کھالیں اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ضلعی انتظامیہ سے NOC لینا لازمی قرار دیدیا گیا عیدالاضحٰی پر صفائی اور آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لئے حکمت عملی وضع کردی گئی اسی طرح ڈپٹی کمشنرز کی چھٹیاں منسوخ کردیں اور اسسٹنٹ کمشنرز،ٹی ایم ایز اور زونل منیجرز صفائی آپریشن کی نگرانی کرینگے، صفائی آپریشن کے لئے بلدیاتی نمائندوں کو بھی مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ، عید کے پہلے،دوسرے اور تیسرے روز صفائی عملہ 14 گھنٹے فیلڈ میں موجود رہے گا،تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے دفاتر میں خصوصی کنٹرول روم قائم کرنے کے احکامات،غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خاتمے،مویشی منڈی کے قریب ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے اور مویشی بیوپاری کے تحفظ کے لئے ٹریفک پولیس اور پولیس موبائل کی موجودگی کے احکامات جاری عیدالاضحٰی کے موقع پر سبزی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو صبح سویرے منڈیوں میں موجود رہنے اور اپنی نگرانی میں سبزیوں کے ریٹ مقرر کرنے کا فیصلہ،ٹماٹر اور پیاز ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کی روک تھام کے لئے کل سے ٹیمیں مسافر اڈوں اور داخلی اور خارجی مقامات پر موجود رہنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed