منشیات سمگلر کو عمرقیدو پانچ لاکھ روپے جرمانہ

شعیب جمیل

ایڈیشنل سیشن جج پشاور بخت عالم نے منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم منصف کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم منصف خان ولد سلیم خان ساکن افغانستان حال عطاء محمد گڑھی پرالزام ہے کہ29اکتوبر 2022کو اسکو انٹی نارکاٹکس فورس نے37کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرکے اسکے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، تفیش مکمل ہونے کے بعد اے این ایف نے مکمل چالان عدالت میں جمع کرادیا، جس کے بعد ملزم کا ٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کاٹرائل مکمل ہوا عدالت نے تمام گواہوں اورثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جرم ہونے کی بناء پر عمرقید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صور ت میںمزید چھ ماہ کی قید جیل میںگزارناہوگی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed