پشاور، فائرنگ سے پشتو اداکارہ خوشبو جاں بحق

تھانہ اکبر پورہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشتو اداکارہ خوشبو جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی مقامی اداکارہ خوشبو کو اکبرپورہ  میں قتل کیا، اداکارہ کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

اداکارہ خوشبو کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ پولیس نےمقتولہ کے  بھائی شہریار کی مدعیت میں واقعے کی رپورٹ میں شوکت اور فلک نیاز نامی ملزمان کے خلاف    ایف آئی آر درج  کرکے تفیش شروع کردی۔

پولیس ذرائع   کا کہنا ہے کہ اداکارہ خوشبو کے قتل کی وجہ شوبز کے کام سے منع کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed