شعیب جمیل
خیبر پختو نخوا بار کونسل کے ممبر علی زمان ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کیخلاف پورے صوبے میں وکلا ء نے پختون خوا بار کو نسل کی کال پر عدالتی کاروائی سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔ ہڑتال کے باعث مقدمات میں پیش رفت نہ ہوسکی اور ہزاروں کی تعداد میں سائلین اور موکلین واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے ۔ دوسری جانب خیبر پختون خوا بار کونسل کے وائس چیئر مین صادق علی مومند اور چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی سید تیمور علی شاہ نے ممبر بار کونسل علی زمان ایڈوکیٹ پر قاتلانہ حملہ کرنے کی پر زور مذمت کی ہے اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فورا گر فتار کیا جائے اور اس واقعے کی مکمل آزادانہ تحقیقات کیا جائے جبکہ واقع میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزادی جائیاور وکلا کو تحفظ یقینی بنایا جائے۔ خیبر پختونخواہ بار کونسل کے وائس چیئر مین صادق علی مومند اور چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی سید تیمور علی شاہ نے کہا کہ وکلا نے ہر مشکل حالات میں آئین و قانون کی بالا دستی اور آئینی اداروں کے تحفظ کیلئے ہر طرح کی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختون خواہ بار کونسل کے تمام ممبران اور وکلا برادری معزز ممبر علی زمان ایڈوکیٹ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔