بھارت سے شکست، وسیم اکرم بھی برس پڑے،نئی ٹیم بنانے کا مطالبہ

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر برس پڑے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی، قومی ٹیم 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کرسکے جس پر سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی نئی ٹیم بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شرمندگی ہوتی ہے دس دس سال ہوگئے انہیں کھیلتے ہوئے، افتخار احمد کو میں بولنگ کروں تو وہ ایک ہی شاٹ لگائے گا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ آف سائیڈ پر بھی کھیلنا سیکھ لو۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں قومی ٹیم کی رسائی اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہوگئی ہے، بھارت سے قبل پاکستان کو امریکا نے بھی شکست دی تھی۔

گرین شرٹس اپنے اگلے میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed