بجٹ میں پیٹرولیم لیوی میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد : بجٹ میں پیٹرولیم لیوی میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے،جس کے بعد لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور لیوی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں پیٹرولیم لیوی میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ، جس کے بعد لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس لگانے پر بھی غور ہورہا ہے، لیوی بڑھانے کا فیصلہ وفاقی آمدن بڑھانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس وقت پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 60 روپے فی لیٹر ہے اور پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔

ذرائع کے مطابق 9ماہ میں پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 720 ارب روپے وصول کئے گئے جبکہ رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے وصولی کا پلان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed