پشاور ڈسٹرکٹ بار پشاور نے پشاور بار کے سابق صدر اور ممبر خیبر پختونخوا بار کونسل علی زمان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اس حوالے سے گزشتہ روز پشاور بار ایسوسی سیشن کے صدر امجد علی مروت کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میںجنرل سیکرٹری اظہار اللہ خان ، پریس سیکرٹری افضل خان بابا خیل اور کیبنٹ ممبر ان یوسف خان مرزا ڈھیر سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی، اس موقع پر علی زمان ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے ک شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے حملے میں ملوث افراد کو جلدازگرفتار کرکے لائز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سخت سے سخت سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا گیاہے ،پشاور بار کابینہ نے علی زمان ایڈووکیٹ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عہد بھی کیاہے ۔