لکی مروت میں گاڑی پر دھماکہ ،کیپٹن سمیت 7جوان شہید

لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی بم دھماکہ ،کیپٹن سمیت 7جوان شہید ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے سے کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیل حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین ، سپاہی راشد محمود شہید ہوگئے ہیں۔
علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے،پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔
آئی ایس پی آرنے مزید کہا گھناؤنے فعل کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed