شعیب جمیل
ڈپٹی اٹارنی جنرل خیبر پختونخوا ثنا اللہ نے لاپتہ افراد کے مقدمات سے متعلق رپورٹ وزرات دفاع کو ارسال کردی ہے ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ثنا اللہ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے 98 مقدمات زیرالتوا ہے جس میں وفاقی کہ جانب سے ہر پیشی پر اٹارنی جنرل آفس خیبر پختونخوا کے لا افسران پیش ہورہے ہیں جبکہ یکم فروری سے 24 مئی تک لاپتہ افراد سے متعلق 226 مقدمات نمٹائے گئے ہیں ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل خیبرپختونخوا ثنا اللہ کے مطابق مقدمات سے متعلق وزرات دفاع کو رپورٹ ارسال کردی اور لاپتہ افراد کیسز سے متعلق یہ چارماہ کی رپورٹ ہے اور کوشش کررہے ہیں کہ لاپتہ افراد سے متعلق کیسز جلد فیصلہ ہوں