سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد بابر اعظم کی غلطی بیان کردی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں سپر اوور میں امریکا نے پاکستان کو 5 رنز سے شکست دی۔ 19 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 13 رنز بناسکی۔
پاکستان کی اپ سیٹ شکست پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کھلاڑیوں کی دلچسپ میمز بنا کا بھڑاس نکالی جارہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر یووراج نے پاکستانی بیٹنگ لائن سے متعلق سوال کیا اور حیرانی کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے لکھا ‘مجھے سمجھ نہیں آیا کہ جب امریکی ٹیم کی جانب سے بائیں ہاتھ کا بولر بولنگ کروارہا تھا تو فخر زمان نے اسٹرائیک کیوں نہیں لی، ‘فخر چونکہ بائیں ہاتھ کے بیٹر ہیں اس لیے ان کے لیے اس بولر کو ہٹ لگانا یا کھیلنا آسان ہوتا’