چائنہ ونڈو چینی ثقافت سے آگہی کا شاندار مرکز ہے،ا رشد ایوب خان

صوبائی وزیر بلدیا ت و دیہی ترقی ارشد ایوب خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا اور چین کے مختلف صوبوں کی مقامی حکومتوں کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ہماری مقامی حکومتیں چین کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کے دورے کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر نے چائنہ ونڈو کی مختلف گیلریاں دیکھیں، فرینڈ شپ وال پر دست خط اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

میڈیا سے گفت گو میں صوبائی وزیر بلدیا ت و دیہی ترقی ارشد ایوب خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا کے دو شہروں کو جڑواں شہروں کا درجہ حاصل ہے جن میں پشاور اور ارومچی جبکہ ایبٹ آباد اور کاشغر شامل ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ اس سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے اور کلچرل ایکسچینج کے تحت نہ صرف مقامی حکومتوں اور بلدیاتی اداروں کے نمائندوں بلکہ ثقافتی وفود کو بھی چین کے دورے پر بھیجا جائے اور ان کے وفود کو خٰبر پختون خوا کے دورے کی دعوت دی جائے۔ ارشد ایوب خان نے کہا کہ پاک چین دوستی مثالی ہے اور اسے مزید مستحکم کرنے کے لئے ہمیں ٹیکنالوجی کی ٹرانسفارمیشن کی جانب بڑھنا ہو گااور انہیں یقین ہے کہ سی پیک منصوبہ جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کے حوالے سے بھی ایک اہم منصوبہ شمار کیا جائے گا۔

انہوں نے پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز کو پاک چین دوستی کا شاندار مرکز قرار دیتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ پشاور سے اہل چین کو دوستی کو پیغام بھیجنا لائق ستائش جبکہ چائنہ ونڈو میں چینی زبان سکھانے کا پروگرام بھی لائق تحسین ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے یقین دلایا کہ پاک چین تعلقات خاص طور پر عوامی سطح پر رابطوں کے لئے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ارشد ایوب نے وزارت بلدیات اور چائنہ ونڈو کے درمیان مفاہمت کی یاداشت کے تحت مختلف پروگراموں کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔

قبل ازیں صوبائی وزیر کو چائنہ ونڈو کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ چینی ادارے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر تعلیم کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرنے لئے پرجوش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed