میانوالی میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

میانوالی میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک مسافر کوچ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ عیسیٰ خیل میں کلور شریف کے مقام پر پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کےباعث پیش آیا،جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق مندہ خیل سے ہے جو  کچہری عیسیٰ خیل سےواپس جارہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed