صوبائی حکومت نے بھوت پولیس اہلکاروں کے خلاف چھان بین کیلئے ایس پی ہیڈ کوارٹر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ اعلیٰ حکام نے میڈیکل کی بنیاد پر رخصت پر جانے والی تمام پولیس اہلکاروں کو مرحلہ وار طور پر ریکارڈ سمیت طلب کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ جو اہلکار میڈیکل کی بنیاد پر رخصت پر گئے ہیں،انکے دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ فٹ اور ان فٹ پولیس اہلکاروں کی شناخت ہوسکے اب تک درجنوں بھوت پولیس اہلکاروں کا پتہ لگایا گیا ہے جو ڈیوٹی کئے بغیر گھروں پر تنخواہ لے رہے ہیں تاہم حال میں صوبائی حکومت کی جانب سے ایسے پولیس اہلکاروں کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا جس کی وجہ سے مذکورہ عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔