سٹریٹ کرائمز میں 48فیصد کمی آئی ہے،ایس ایس پی آپریشنزپشاور

شعیب جمیل

پشاور پولیس نے رواں سال کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 94گینگ بے نقاب کردیئے،امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر سنگین جرائم میں ملوث سرگرم گروہوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں،ماہ اکتوبر سے جاری کامیاب آپریشن کے دوران خطرناک وارداتوں میں ملوث 6 سنیچرز کو پولیس پر فائرنگ کرکے مقابلوں کے دوران ہلاک کیاگیا،سٹریٹ کرائمز میں ملوث گینگز کے 119 خطرناک ملزمان زخمی حالت میں گرفتارہوئے،پولیس مقابلوں کے دوران زخمی ملزمان سے 130 عدد قیمتی موبائل فونز، 34 عدد موٹرسائیکل برآمد ملزمان سے 5 عدد موٹرکارسمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکیاگیا،ایس ایس پی آپریشز کاشف ذوالفقارنے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال اور امن وامان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا موثر حکمت عملی کے تحت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروکار لائے جارہے ہیںگزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے دوران سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں 48 فیصد کمی آئی ہے اسی طرح رواں سال کریک ڈاون کے دوران 94 گینگز کو بے نقاب کرکے ملوث 250 ملزمان گرفتار کئے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed