وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کی کوئی حیثیت نہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے منصوبوں پر وفاق کو کٹوتی نہیں کرنے دیں گے، ان سے حکومت چل نہیں رہی، یہ بجٹ تک نہیں دے پا رہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجلی ہمارے دور میں 16 روپے یونٹ تھی آج 64 روپے یونٹ ہے، بجلی کے بلوں کی مد میں لیا جانے والا پیسہ کہاں جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ایسے کسی شخص سے رشتے داری نہیں رکھتا جو چور ہو، وفاقی حکومت کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ سارے کیسز جعلی ثابت ہو رہے ہیں، سائفر میں کچھ نہیں، ہم نے پہلے کہہ دیا تھا۔