پشاور کے عوام کیلئے خوشخبری، بی آر ٹی ناصر باغ روٹ (DR-14) کا افتتاح کردیا گیا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے آج افتتاح کیا۔ مذکورہ روٹ بورڈ بازار تا ڈی ایچ اے براستہ ریگی ماڈل ٹاؤن چلایا جائے گا۔
ناصر باغ روٹ کی کل لمبائی 18 کلومیٹر ہے جبکہ اس پر مجموعی طور پر 16 سٹاپس ہونگے ۔ ان میں اسلامیہ کالج، بورڈ بازار، کینال بینک کالونی، نصیر ٹیچنگ ہاسپٹل، پی ایس او سٹاپ، پولیس کالونی، عسکری 6 فیز 2، عسکری 6 فیز 1، میاں خان گڑھی، بادیزی، ریگی ماڈل ٹاؤن، زون 3 گراونڈ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول، مسجد حمزہ، لیڈیز پارک اور ڈی ایچ اے شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اس روٹ پر سروس صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ریگی ماڈل ٹاؤن میں سنٹرل پارک کا بھی افتتاح کیا۔266 کنال رقبے پر مشتمل یہ سنٹرل پارک 11 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔پارک میں 1 اعشاریہ 5 کلو میٹر طویل جاگنگ ٹریک اور 710 میٹر طویل واک ویز بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پارکنگ ایریا میں 150 سے زائد گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت موجود ہے۔