امام انقلاب کی جدو جہد امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے
ان کے افکارپر عمل پیرا ہو کر ہی فلسطین و کشمیر جیسے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے
صوبائی وزیر امورعدنا ن قادر ، پرفیسرابراھیم ، ایران کے پشاور میں قائقام قونصلر جنرل حسین مالکی ،خانہ فرہنگ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی و دیگر کا شرکاء ّّامام خیمنی کے نقطہ نظر سے عالم اسلام میں فلسطین کا مقام ٗٗ کےعنوان سے سیمینار سے خطاب
انقلاب ایران کے بانی انقلابی لیڈر روح اللہ امام خمینی کی جدوجہد عالم اسلام کے لئے مشعل راہ ہے ۔ اس انقلابی سوچ پر عمل کرکے ہی امت مسلمہ کے فلسطین و کشمیر جیسے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مذہبی امور پیر عدنان قادری و مہمان خصوصی پروفیسر ابراھیم و دیگر مقررین امام خمینی کی 35ویں برسی کے موقع پر” امام خمینی کے نقطہ نظر سے عالم اسلام میں فلسطین کا مقام” کے عنوان سے منعقد سیمینار سے خطا کر تے ہوئے کیا ۔ تقریب سے قائمقام قونصل جنرل ایران حسین مالکی ، ڈائر یکٹر جنرل خانہ فرہنگ ڈاکٹر حسین چاقمی ، علامہ شعیب، علامہ جمارانی، عابد حسین شاکری ، حاجی عابد ، مولانا جمیل منصوری ، علامہ احسان اللہ محسنی ،مولانا حبیب چشتی ، مولانا حیات اللہ ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔
مقررین نے امام خمینی کی شخصیت کے مختلف پہلوں بالخصوص امام خمینی کی نوجوانوں کو دی جانے والی اہمیت پر گفتگو کی۔ پشاور میں ایران خانہ فرھنگ کے سربراہ ڈاکٹر حسین چاقمی نے بھی امام خمینی کے نقطہ نظر سے فلسطین اور آج کی دنیا میں اس کے مقام کے بارے میں بات کی اور غزہ کے حوالے سے نوجوانوں کے فرائض کو اپنا موضوع سخن قرار دیا۔ ڈاکٹر حسین چاقمی نے امریکہ اور یورپ کے نوجوانوں کے نام ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی طرف یورپین اور امریکن نوجوانوں کے نام لکھے گئے خط کی اشارہ کرتے ہوئے کہا امام خمینی فرمایا کرتے تھے کہ نوجوان ملکوت سے زیادہ قریب ہوتے ہیں اور پاکیزہ فطرت کے حامل ہوتے ہیں لہذا اب رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ کے مظلوموں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکہ اور مغرب کے طلبا کو ایک خط لکھا ہے جس میں آپ نے ان نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: قرآن کو زیادہ سے زیادہ سمجھیںآپ تاریخ کے دائیں اور درست سمت میں کھڑے ہیں ۔