پشاور، پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار راستے میں قتل

ولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار گھر سے نکل کر ڈیوٹی پر جاتے ہوئے راستے میں قتل کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے سلیمان خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار شاہ نواز کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتول پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم کی سیکورٹی پر مامور تھا اور گھر سے ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس اہلکار کو راستے میں قتل کرنے کے بعد شرپسند افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed