آل پاکستان پرائیوٹ سکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر محمد ذاکرشاہ نے راولپنڈی لیاقت باغ میں پرائیوٹ سکولوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں پر لگائے گئے ٹیکس کے منفی اثرات ظاہر ہوں گے۔ والدین پر مالی بوجھ میں اضافہ ہو گا، نجی اداروں کی کارکردگی متاثر ہو گی اور تعلیمی معیار گر جائے گا۔ صرف ٹیکس نافذ کرنے سے مسائل نہیں حل ہوں گے۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں پر نئے ٹیکس کا نفاذ کئی مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔اگر دیکھا جائے تو نجی تعلیمی ادارے عام طور پر وہ خلا ء پر کرتے ہیں جو حکومتی تعلیمی نظام کی وجہ سے رہ جاتا ہے۔ مالی بوجھ ڈالنے سے ان پرائیویٹ اداروں کی کارکردگی متاثر ہوگی، جو بالآخر طلبہ کے تعلیمی معیار پر منفی اثر ڈالے گی