مشیر سیاحت زاہد چن زیب کا دورہ پشاور عجائب گھر

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت اور آثارقدیمہ زاہد چن زیب نے محکمہ سیاحت و آثارقدیمہ کے حکام کے ہمراہ گورنر ہاؤس اور سول سیکرٹریٹ پشاور کے عقب میں واقع پشاور عجائب گھر کا تفصیلی دورہ کیا اور اس کے مختلف حصے دیکھے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ عجائب گھر میں اس خطے سے تعلق رکھنے والے گندھارا تہذیب سے لیکر دوسری و تیسری صدی عیسوی کے دور دیو مالائی داستانوں کے حامل نایاب آثار و نوادرات محفوظ ہیں۔ مشیر سیاحت کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اسی طرح اپنی تاریخ کو محفوظ بناتی اور ساتھ ہی اس سے سبق سیکھتی ہیں اور ایسی قومیں اپنی جہد مسلسل کی بدولت بہت سرعت کے ساتھ پسماندگی کی دلدل سے نکل کر ترقی کے بام عروج کو پہنچ جاتی ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے انہیں عجائب گھر میں دور فرنگ کے وکٹوریہ ڈانسنگ کلب کا میدان رقص دکھایا جو ملکہ وکٹوریہ کی یاد میں پوری شان و شوکت کے ساتھ 1907ء میں ایک سال کے قلیل عرصے میں تعمیر ہوا۔ بعدازاں ایک انگریز باشندے بوب رائٹسن نے اسے لیز پر حاصل کرکے ڈانسنگ ہال اور تفریحی کلب بنا دیا تاہم 1974ء میں اسے عجائب گھر بنا دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed