جسٹس بابر ستار توہینِ عدالت کیس آج سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس بابر ستار کا فیملی ڈیٹا لیک کرنے اور سوشل میڈیا مہم کے خلاف توہین عدالت کیس (آج)پیر3 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ سماعت کرے گا،جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی بینچ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ 23 مئی کو لارجر بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی۔عدالت نے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور آئی بی سے رپورٹس طلب کر رکھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed