پشاوربارایسوسی ایشن نے فیسوں میں اضافے کا فیصلہ مستردکردیا

شعیب جمیل

پشاور بار ایسوسی ایشن نے حالیہ بجٹ میں سول کورٹس میں نئے مقدمات داخل کرنے پر 500روپے سیل ٹیکس تجویز کرنے اور دیگر فیسوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے معاشی طور پر تباہ حال لوگوں پر اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے جو انکے ساتھ ظلم ہے۔اس ضمن میں ایسوسی ایشن کے صدر امجد علی خان مروت ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں جنرل سیکرٹری اظہاراللہ ، نائب صدر عبدالحسیب،جائنٹ سیکرٹری محمد اسحاق خان ،فنانس سیکرٹری سہیل حیدر،پریس سیکرٹری افضل خان باباخیل ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں فنانس بل 2024 کے شق 13 میں تجویز کردہ ترمیم پر تشویش کا اظہار کیا گیا جسکے تحت ہر قسم کے دعوی جات ، مقدمات اوردرخواست جو کہ عدالتوں میں دائر کیے جائینگے، اس پر 500 روپے سیل ٹیکس کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔شرکانے کہاکہ یہ ٹیکس ڈبل ٹیکسیشن ہے جو کہ غیر قانونی ہے ۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کو خبردار کیا گیا کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور اس طرح کے غیر قانونی ٹیکس سے باز رہے بصورت دیگر عوامی مفاد میں وکلاکسی بھی انتہائی قدم سے گریز نہیں کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed