پشاور، پانام ڈھیری میں 2 سال قبل کورٹ میرج کرنے والا جوڑا قتل

شعیب جمیل

صوبائی دارالحکومت پشاور کے تھانہ متھرا کی حدود پانام ڈھیری میں 2 سال قبل کورٹ میرج کرنے والا جوڑا قتل کر دیا گیا.پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولین میں ابرار کی عمر 22 سال جبکہ مقتولہ کی عمر 19 سال بتائی جاتی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کیا۔ رپورٹ میں یہ بھی درج ہے کہ نوجوان جوڑے نے 2 سال قبل کورٹ میرج کی تھی جس سے ان کے گھروالےناخوش تھے۔ذرائع کے مطابق پولیس شواہد اکھٹے کرنے میں لگ گئی اور تفتیش مکمل ہوتے ہی ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں گے۔اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کے گھروالوں نے تین ملزمان کیخلاف مقدمہ کیلئے پولیس کو درخواست دیدی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed