پاکستان چھوڑنے والے افغانیوں کی تعداد590,445ہوگئی

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 2024ء تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 590,445 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔افغان مہاجرین کے وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں دو مہینے کی توسیع کی گئی تھی ۔ اور جولائی میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہو جائیگی ۔ غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف آپریشن بھی شروع کیا جارہاہے ۔ پشاو ر کے مختلف تجارتی مراکز میں غیر قانونی افغان کاروباری مہاجرین کی نگرانی تیز کی گئی ہے ۔ بعض افغان مہاجرین نے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنائے تھے جسے کینسل کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed