پولیس افسران و اہلکار سوشل میڈیا پر خودنمائی سے بازنہ آئے،پابند ی عائد

شعیب جمیل

پولیس افسران اور اہلکارڈیوٹیوں کی بجائے خودنمائی سے بازنہ آئے، سوشل میڈیا پر نمایاں نظر آنے کے خبط میں مبتلا اہلکاروں افسر وں کی جانب سے بار بار خلاف ورزی کے باوجود ایک بار پھر سوشل میڈیا پر نمائش ختم کرکے کام پر مکمل توجہ دینے کیلئے پشاور پولیس نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کی صورت میں سخت محکمہ کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،مشاہدے میں آیا ہے کہ پولیس کی جانب سے ڈیوٹی کا زیادہ تروقت ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر ضائع کردیاجاتا ہے جبکہ شہری رہزنوں،چوروں اور ڈاکوئوں کے ہاتھو ںیرغمال ہیں۔آئے روز رہزنوں کے ہاتھوں شہریوں کے لٹنے اور ہلاکت کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ افسران و اہلکارو ںکی فوج ظفرموج خودنمائی کے سحر میں جکڑی ہوئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشز پشاور کاشف ذوالفقار کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی پولیس افسر کسی بھی قسم کی ٹک ٹاک ویڈیو نہیںبنائے گا اور نہ ہی کسی قسم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جائے گی، خواہ اس کا تعلق کسی بھی قسم کی برآمدگی یا گرفتاری سے ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ اسکی وجہ سے پولیس کی کارکردگی متاثر ہوگئی ہے ، اعلامیہ میں مزید گیاکہ حکم عدولی کی صورت میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروئی عمل میں لائی جائیگی،واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی حکومتی رکن نے پولیس کی سوشل میڈیا پر اپنی ویڈویوز وائر ل کر نے پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیاتھا جس کے بعد پولیس حکام کی جانب اقدام اٹھایاگیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed