خیبرپختونخوا سینٹ انتخابات’ پشاور ہائیکورٹ نے تاریخ مانگ لی

پشاور ہائیکورٹ میں صوبہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔
اس موقع پر عدالت نے دریافت کیا کہسینٹ الیکشن کب کروارہے ہیں۔وکیل درخواست گزار علی زمان ایڈوکیٹ نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات خیبرپختونخوا میں ابھی تک نہیں ہوئَے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ سینیٹ الیکشن جلد کرایا جائے۔جسٹس وقار احمد نے استفسار کیا کہ کیا اب تک سینیٹ کا الیکشن نہیں کرائے گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے تو صوبے کے عوام کے حقوق متاثر ہورہے ہیں، سینیٹ میں اس صوبے کی نمائندگی ہی نہیں ہے۔جسٹس وقار احمد نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ آپ ہمیں بتا دیں کہ الیکشن کب کرارہے ہیں۔ اس پر وکیل نے جواب دیا کہ ہم تو تیار ہیں الیکشن کرانے کے لئے۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈی جی لاء سے اس سلسلے میں بات ہوئی ہے، سینیٹ الیکشن سے متعلق اجلاس ہوگا، اس میں فیصلہ کیا جائیگا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کر دیا جائیگا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر کلیئر رپورٹ جمع کرائیں کہ سینیٹ الیکشن کب کرائے جائِں گے۔ بعد ازاں سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed