آئس سمگلنگ کے الزام میں گرفتارملزم ضمانت پر رہا

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزدہ اسداللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے آئس سمگل کرنے کے الزام میںگرفتار ملزم کوضمانت پر رہاکرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی یوسف خان مرزا ڈھیراور شہزاد ہ حسنین ایڈووکیٹس نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم عاشق ساکن فقیر آباد پرا لزام ہے کہ اسکو تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے اپنی روٹین گشت کے دوران ملزم کو تلاشی کی غرص سے روکا،تودوران اسکے قبضے 510گرام آئس برآمد ہوئی جس پر ملزم کے خلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم نے یوسف خان ایڈووکیٹ کے تواسط سے ضمانت کی درخواست دائر کی، گزشتہ روز جب کیس کی سماعت مکمل ہوئی توعدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو ایک لاکھ دونفری ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزم کو ضمانت پر رہاکرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed