وکلاء کی فلاح کیلئے متعددمنصوبوں کا آغاز ہوگیا،اظہار اللہ خان ایڈدوکیٹ

شعیب جمیل

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پشاور کو گرین پشاوربار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں اور اس طرح وکلا ء کو بہتر ماحول میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے مواقع ملیں گے جبکہ وکلا کی فلاح کیلئے متعدد منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پشاور بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری اظہار اللہ خان ایڈوکیٹ نے صحافیوں کے ساتتھ اپنے تعرفی نشست میں کیا اس موقع پر پشاور بار ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری افضل خان بابا خیل ایڈوکیٹ اور نومنتخب کابینہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے جنرل سیکرٹری اظہاراللہ نے کہا کہ ان سمیت تمام کابینہ سیاست سے بالاتر ہو کر وکلا کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی یہ کوشش ہے کہ اپنی مدت میں وکلا کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور بہتر ماحول فراہم کریں انہوں نے کہا کہ پشاور بار کے صدر امجد علی خان مروت کی قیادت میں کابینہ وکلا برادری کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ گرین پشاور بار کے منصوبے پر عملی اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں جس کے تحت احاطہ کچہری کی بجلی کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا اور اس طرح بار کو نا صرف بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی سے نجات ملے گی بلکہ وکلا کو بلا تعطل بجلی کی سہولت بھی میسر ہو سکے گی اسی طرح احاطہ کچہری میں انے والے سائلین کی سہولیات کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں نومنتخب جنرل سیکرٹری نے کہا کہ وکلا کے بچوں کی تعلیم کیلئے آرمی پبلک سکول کی طرز پر سکول قائم کیا جائے گا جہاں انہیں اعلی معیار کی تعلیم فراہم کی جائے گی جبکہ وکلا اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتال کے قیام پر بھی غور کیا جارہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed