گریڈ 20 کے افسر محمد زبیر بحال

محمد زیبر کو بحال کردیاگیا،پشاورڈویژن کے سابق کمشنر ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ و سابق جوائنٹ سیکرٹری اوورسیز گریڈ بیس کے افسر محمد زیبر کوبحال کردیاگیا،انہیں 10مئی کومعطل کردیاگیاتھا، جس کے بعد انہوںنے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ کا چار ج چھوڑدیاتھا۔واضح رہے کہ اکتوبر 2022سے لیکر دسمبر2023 ء تک تقریباً98 نرسزکو راولپنڈی سے سعود ی عرب اوورسیز پروٹر کے تحت بھیجے تھے ، پرائیویٹ اوورسیز پروموٹر اور سعودی عرب کے الموارید کمپنی کے ایچ آرسپیشلسٹ نے ملی بھگت سے نرسز کی جعلی اسناد اور تجربہ سرٹیفکیٹس سعودی سافٹ وئیر پر اپلو ڈکئے گئے تھے ، بعد ازاں اس سلسلے میںدوانکوائریاں کی گئی تھیں، جس میں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا حکم دیاگیاتھا، تاہم ا س میں گریڈ بیس کے افسر محمد زبیر کو انکوائری میں بلاگیا نہ ہی اس پر کوئی ذمہ داری عائد کی گئی لیکن اس کے باوجودانکو بغیر کسی انکوائری یاشوز کارزنوٹس یا افسر مجاز کو سنے بغیرمعطل کردیاگیاتھا،جس کے بعد مذکورہ افسر محمد زبیر نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اس تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا، جس کے بعد محمد زبیر کو بحال کردیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed