خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 100 ارب سرپلس ہے۔

کسوٹی نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فی صد اضافہ کرنے کے ساتھ مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت آج 1754 ارب روپے کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، جس میں صوبے کے اخراجات 1654 ارب روپے ہوں گے اور صوبائی حکومت کا بجٹ ایک سو ارب روپے سرپلس ہوگا۔

علی امین گنڈاپور کی نسوار پر ٹیکس تجاویز کی سخت مخالفت

دریں اثنا صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران نسوار پر ٹیکس عائد کرنے پر ایک گھنٹہ سے زیادہ بحث ہوئی، جس میں بجٹ صوبائی بجٹ میں نسوار پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی، جس پر وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نسوار غریب لوگ استعمال کرتے ہیں، اس پر ٹیکس نہ لگایا جائے۔

1 تبصرہ. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed