صوبائی وزیرشکیل خان کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکال دیاگیا

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر مواصلات شکیل خان کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست صوبائی وزیر کا نام لسٹ سے نکالنے کے بعد رٹ نمٹا دی ۔کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کیجسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکیل سمیع اللہ ایڈوکیٹ جبکہ ایف ائی اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل عبدالرحمان آفریدی اور اسسٹنٹ آٹارنی جنرل دولت خان عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کا موکل صوبائی وزیر ہے وفاقی حکومت نے ان کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیا ہے۔نام لسٹ میں ہونے کی وجہ سے صوبائی وزیربیرونی ملک نہیں جاسکتا۔ لہذا اس کا نام پی این آئی ایل کے لسٹ سے نکال دیا جائے عدالت میں موجود ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا نام لسٹ سے نکال دیا گیا ہے اب وہ کہیں بھی جا سکتے ہیں ایف ائی اے کی یقین دہانی کے بعد عدالت نے کیس نمٹا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed